ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ شیر شاہ ، ضلع ملتان نے سموگ سے بچائو بارے سیمینار اور روڈ واک کا اہتمام کیا۔ترجمان پٹرولنگ پولیس ، ضلع ملتان کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ شیر شاہ کے اہلکاران نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، پنجاب ، ایس پی پٹرولنگ پولیس رانا محمد معصوم کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ، ضلع ملتان نمبرین منیر کی زیر قیادت بیٹ ایریا شیر شاہ ، ضلع ملتان میں سموگ سے بچائو کیلئے مہم کا آغاز کیا ۔ انہوں نے سیمینار اور روڈ واک میں شریک عوام الناس میں ماسک تقسیم کئے۔