• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ میں پہلے نمبر پرآنےوالےتعلیمی افسروں کیلئے کیشن ایوارڈ کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز ضلع ملتاننے رینکنگ میں پہلے نمبر پرآنے پر افسروں کے لئے کیشن ایوارڈ کا اعلان کردیا ،اس سلسلے میں ایک اجلاس قائد اکیڈمی میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای اوایجوکیشن شمشیر احمد خان نے کہا ہے کہ ضلع ملتان ستمبر کے ڈیٹا پیک میں پنجاب بھر میں 18 ویں نمبرپرہے ، جبکہ ایل این ڈی میں دوسرے نمبر پرہے ہمیں اپنی ناکامی کی وجوہات ان انڈیکٹرز میں دیکھنا ہوگی جن کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا،انہوں نے کہا کہتین ماہ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر چھ اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای او کو آدھیبنیادی تنخواہ دی جائے گی جبکہ سو فیصد والے تمام اے ای اوز کو تعریفی اسناد دی جائےگی اجلاس میں تمام تعلیمی افسروں نے شرکت کی۔
تازہ ترین