• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی غفلت ،ریجنل لینڈ فل سائٹ کیلئے زمین کی خریداری نہ ہوسکی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث ریجنل لینڈ فل سائٹ کیلئے زمین کی خریداری نہ ہوسکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو لینڈ فل سائٹ کی خریداری کیلئے 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ، یہ فنڈز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اکاونٹس میں موجود ہیں لیکن نئے آفیسران کی غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث ریجنل لینڈ فل سائٹ کیلئے زمین کی خریداری نہ ہوسکی ہے ،ملتان شہرکے قریب کوڑا ڈمپ کئے جانے سے زیر زمین پانی خطرناک ترین حد تک آلودہ ہوچکا ہےجس کے باعث ملتان کےشہری ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین