• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو گھر بھیجے بغیر واپس نہیں جائیں گے،طلال چوہدری

کراچی (جنگ نیوز)جیو نیوز کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ پرامن احتجاج جے یو آئی کا حق ہے ہم نے پابندی نہیں لگائی کہ وہ احتجاج نہ کرے مگر جہاں امن بگڑے گا وہاں ہم سختی سے نمٹیں گے۔ماہر تعلیم اور سینئر کیریئر کونسلر اظہر حسین عابدی نے اساتذہ کی جانب سے طلبا پر تشدد کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے نتیجے میں بچے ذہنی طور پر مسائل کا شکار ہوتے اور تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں پالیسی ساز سزا کے خلاف جلد از جلد قانون بنائیں اور اس پر عملدرآمد کروائیں یہ ایک بہت ہی سنجیدہ مسئلہ ہے جس کو ترجیح بنیادوں پر دیکھنے کی ضرورت ہے ۔رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو گھر بھیجے بغیر واپس نہیں آئیں گے میاں نواز شریف کے الفاظ مسلم لیگ ن کے لئے حکم کی حیثیت رکھتے ہیں پارٹی صدر سے لے کر عام کارکن کو وہی لائحہ عمل اپنانا ہے جو نوازشریف نے خط میں لکھ بھیجا ہے،پاکستانی نژاد برطانوی شہری ساجد کاہلوں، سابق سفیر شاہد امین بھی پروگرام میں شریک تھے۔کامک آرٹسٹ عمیر نجیب نے کا کہنا تھا کہ انہوں نے 12کریکٹر تخلیق کئے ہیں اور ہر کریکٹر کی کہانی مختلف ہے ،میری کامکس بک بھی اسی سال آرہی ہے پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیسوں کی وصولی کی حوالے سے من مانیوں کا سلسلہ جاری ہے والدین کی شکایات مسلسل سامنے آرہی ہیں ، اس پرصدر پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ کوئی زبردستی والدین سے پیسے وصول نہیں کرسکتا اگر کسی اسکول نے والدین کا استحصال کیا ہے تو وہ ہمیں ثبوت بھیجیں ہم بالکل کارروائی کریں گے ۔ اسلام آباد میں شامی شوارما کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے جیو پاکستان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے باسیوں نے شامی شوارما کا دل کھول کر استقبال کیا ہے یہ شوارما شاپ پانچ شامی نوجوان دوست مل کر چلارہے ہیں جو اپنے ملک کے کشیدہ حالات کی وجہ سے پاکستان آئے اور یہاں کام شروع کیا۔

تازہ ترین