• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دھرنے پر ن لیگ کے تحفظات برقرار، مارچ میں شرکت کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ سمیت ملک کی معاشی، سیاسی، داخلی اور خارجہ سے متعلق اہم قومی امور پر غور اور مشاورت کی گئی۔ 

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس 

اجلاس میں قرار دیا گیا کہ قائد (ن) لیگ کے خط پر من وعن عملدرآمد کیا جائےگا۔

 ذرائع کے مطابق شرکاء نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صرف آزادی مارچ میں شرکت کرنےکی تجویز دی ہےجس کا باضابطہ اعلان شہباز شریف کل 16 اکتوبر کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرکے مشترکہ طور پر کریں گے جبکہ کچھ رہنماؤں نے دھرنے میں شرکت کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

 ذرائع کے مطابق اگر صحت نے اجازت دی تو شہباز شریف قیادت کریں گے، مشاورتی اجلاس 3 گھنٹے سے زائد تک جاری رہا جس میں سینیٹر پرویز رشید، عبدالقادر بلوچ، محمد زبیر، رانا مشہود، مرتضیٰ جاوید عباسی، امیر مقام، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال و دیگر رہنما شریک ہوئے۔

تازہ ترین