اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان آج منگل کو مختصر دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وفد کا حصہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے جس میں ان کی ایرانی روحانی پیشوا خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقاتوں میں آنے والی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی کل ہی وطن واپسی کا بھی امکان ہے۔