• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاتیر محمد بھارت سے ناراض، تجارتی معاملات پر نظرثانی کا اشارہ

کراچی(جنگ نیوز)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے عندیہ دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاملات پر نظر ثانی کریں گے۔

مہاتیر محمد کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ بھارت ملائیشیا سے تجارت کو محدود کرنے پر غور کر رہا ہے۔

ملائیشیا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو مہاتیر محمد نے کہا کہ ان کی حکومت بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملات پر نظر رکھے گی جس سے متعلق اطلاعات ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں ملائیشین وزیرِ اعظم کے کشمیر سے متعلق بیان کے بعد بھارت ملائیشیا سے تجارت محدود کرنے پر غور کر رہا ہے۔

تازہ ترین