• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم فیصل کا جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی وڈیو بنانے کا اعتراف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جج ویڈیو کیس میں گرفتار ملزم فیصل شاہین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ کی گفتگو ویڈیو بنانے کااعتراف کیاہے۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی ملاقات کی ویڈیو اس نے بنائی اور ناصر بٹ کے سہولت کار کا کردار ادا کیا جبکہ مقدمہ کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

تازہ ترین