• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکاؤنٹس ، سندھ روشن پروگرام کی نیب انکوائری کے 6ملزمان پلی بارگین پر تیار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے سندھ روشن پروگرام کی نیب انکوائری کے 6ملزمان 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی پلی بارگین پر تیار ہونے سے متعلق اسلام آباد کی احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔ پیر کو نیب حکام کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے سندھ روشن پروگرام انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور 6ملزمان 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی پلی بارگین پر تیار ہوئے ہیں، ملزمان میں اسلم پرویز، عبدالرشید چنا، ظفر انٹر پرائزز، عزیر تحسین، بلدیو اور عابد آرائیں شامل ہیں۔

تازہ ترین