• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، توہین رسالت کا الزام، ملزم گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے راجہ بازارشیلٹرہاؤس میں نبی پاکؐ کی شان میں مبینہ طورپرگستاخی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ سٹی کو عمران الدین سکنہ کرمایجنسی نے بتایا کہ راجہ بازارشیلٹر ہاوس میں رہائش پذیرہوں وہاں ٹھہراہوافضل حسین سکنہ تحصیل وضلع صوابی اپناموبائل چارجنگ پرلگانے کیلئے میرے پاس آیا ، میرے پاس امجد خان سکنہ فیصل آباداورمحمد وسیم سکنہ ضلع مردان بیٹھے ہوئے تھے فضل حسین نے مجھے کہا کہ تم امام مسجد کے پیچھے نماز نہ پڑھا کروکیوں کہ و ہ اچھا انسان نہیں ،جس پر میری اور فضل حسین کی آپس میں توں تکرار ہو گئی وہ مجھے گالیاں دینے لگا میرے منع کرنے پر وہ طیش میں آگیا اور پھراس نے قرآن پاک اور نبی پاکؐ کی شان میں مبینہ طورپرگستاخی کرنی شروع کردی۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف 295سی تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین