• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت متحرک، وفاقی کابینہ میں سیاسی صورتحال پر غور

اسلام آباد(طاہر خلیل )جے یو آئی پلس آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی ہے ، پیر کو وفاقی کابینہ نے سرکاری ایجنڈا نمٹانے کےبعد ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک اپوزیشن کے احتجاجی مارچ اور سیاسی صورتحال پر غور کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومتوں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنایا جائے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے ۔

تازہ ترین