• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر،صرف پوسٹ پیڈ موبائل جزوی بحال، انٹرنیٹ بدستور بند

سرینگر (جنگ نیوز،خبرایجنسی) قابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 72روزبعد صرف پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کردی جب کہ انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 71 واں دن


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وادی میں تقریباً 40 لاکھ پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے سروس بحال کر دی گئی ہے جب کہ 30لاکھ کے قریب پری پیڈ صارفین تاحال سروس سے محروم ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے نےخبر میں بتایا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہے گی، مقبوضہ وادی میں لینڈ لائن سروس پہلے ہی بحال کی جا چکی ہیں تاہم مقامی شہریوں کا کہنا ہےکہ لینڈ لائن کنکشن مسلسل کام نہیں کر رہے،دوسری جانب بھارت میں سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں حالات ویسے نہیں ہیں جیسے حکومت پیش کر رہی ہےبلکہ وہاں ایک قسم کی پراسرار خاموشی اور سول نا فرمانی جیسی صورتحال ہے جسے کشمیریوں کے احتجاج کا نیا طریقہ کہا جا رہا ہےجبکہ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں کہیں بھی کرفیو نافذ نہیں البتہ وہاں اجتماعات پر پابندی ہے اور تعزیرات ہند کی دفعہ 144نافذ ہے۔

تازہ ترین