• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جمعہ سے تحریک شروع کرنے کا اعلان، تحریک انصاف اور اس کے سہولت کاروں کو گھر بھجیں گے، بلاول بھٹو

ہر چیز مہنگی کردی گئی اور نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے،بلاول بھٹو

کراچی / لاڑکانہ(نیوز ایجنسیز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ 18؍ اکتوبر سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی سے خیبر پختونخوا اور کشمیر تک جاؤنگا تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجیں گےپورا ملک سراپا احتجاج ہے ، ہر چیز مہنگی کردی گئی نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے،ہمیں آج تک بینظیر کیس میں انصاف نہیں ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےلاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار اور پیپلز لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجیں گے۔ یہ حکومت کسی کو نہیں چھوڑتی، پورا ملک سراپا احتجاج ہے، مذہبی تنظیمیں اور کاروباری طبقہ بھی احتجاج پر مجبور ہے جبکہ میڈیا، سرکاری ادارے اور نجی شعبے سے نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے وکلا سے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیج سکیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے مل کر ایک ایسی عوامی حکومت بنانی ہے جو غریبوں اور عام آدمی کو سہولت دے اور اس قسم کی حکومت صرف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ہی بنا سکتی ہے۔، ہمیں آج تک بینظیر کیس میں انصاف فراہم نہیں کیا گیا، پیپلز پارٹی کو معاشی، انسانی اور جمہوریت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسی ہمیشہ غریب دوست ہوتی ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہے۔انہوں نے 18 اکتوبر کو کراچی سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف جدوجہد کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غیرجمہوری حکومت کے خلاف جدوجہد کا آغاز کریں گے، ہم کراچی میں جلسہ رکھیں گے۔

تازہ ترین