• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریپ کرپشن ریفرنس، نیب نے ملزمان کی بریت کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے 8 فارماسوٹیکل کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے 1 ارب 68 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس میں سابق سیکرٹری قانون اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق سی ای او ارشد فاروق کی بریت کی درخواست منظور نہ کرنے کی استدعا کر دی ۔ نیب حکام کے مطابق سابق سی ای او ڈریپ ارشد فاروق کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے میں مرکزی کردار تھا،پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ڈریپ کرپشن ریفرنس سے سابق سیکرٹری قانون اور سابق سی ای او ڈریپ ارشد فاروق کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

تازہ ترین