اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پاکستان نے کرتارپورراہداری پردوطرفہ حتمی معاہدے کا مسودہ نئی دہلی کو بھجوادیا ہے جس میں بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں جبکہ ہر یاتری کیلئے 20ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔مجوزہ معاہدے کے مطابق 5ہزار یاتری روزانہ پاکستان آسکتے ہیں،بھارت10روزپہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کریگا ،بھارت سےہندو،سکھ،پارسی اور عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت کوئی بھی کرتاپورکوریڈورکے ذریعے نانک نام لیوک کے نام پرگورودوارہ کرتارپورآسکتے ہیں۔ معاہدے کے تحت 5ہزاریاتری روزانہ پاکستان آسکتے ہیں تاہم اگر گنجائش ہوتوتعدادپرکوئی پابندی نہیں۔