• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈبیچ گیمز گولڈمیڈلسٹ انعام بٹ کی آج وطن واپسی

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قطر میں ہونے والے ورلڈ بیچ گیمز ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے ۔جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں کہا کہہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلا ہوں ، اولمپک برانزمیڈلسٹ جارجیا کے ریسلر کیخلاف فائنل میں فتح یادگارلمحہ تھا آئندہ بھی پاکستان کیلیے اعزازات جیتنے کی کوشش کروں گا، امید ہے کہ حکومت حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ مستقبل کے عالمی اور ایشیائی مقابلوں کے لئے میڈلز جیت سکوں۔ دریں اثناء گولڈ میڈ لسٹ ریسلر کے اعزاز میں قطر میں مقیم قائم مقام پاکستانی سفیر مسعود گل کی جانب سےتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔
تازہ ترین