• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی حالات کے سبب قومی گیمز کا شیڈول پھر تبدیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سے پشاور منتقل ہونے والے33 ویں قومی گیمز پھر ملتوی ہوگئے۔ 26اکتوبر سے شروع ہونے والے گیمز کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق میگا ایونٹ کا انعقاداب9 سے15 نومبر تک پشاور میں ہی ہوگا۔ پاکستان اولمپکایسوسی ایشن کے سکریٹری خالد محمود کے مطابق کھلاڑیوں اور آ فیشلز کی سیکیورٹی اور اس حوالے سے تشویش صورت حال کی وجہ سے مقابلوں کے شیدول میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ کے پیش نظر ان مقابلوں میں تبدیلی گئی ہے، پہلے یہ مقابلے یکم نومبر تک ہونے تھے، نئےشیڈول کے تحت 14 نومبر تک کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔15 نومبر کو اختتامی تقریب ہوگی۔ قومی گیمز کے التواء کے بعد پاکستان اسپورٹس رائٹر فیڈریشن کا اجلاس بھی ملتوی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قومی گیمز آخری بار2012میں ہوئے تھے۔
تازہ ترین