• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

K4 منصوبےکو ختم کر نے کی کو شش کی جارہی ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے K4کو 14 سال تک مسلسل تاخیر کا شکار رکھنے کے بعد اب ناقابل عمل قرار دے کر ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،14 سال کے دوران اس منصوبے پر دس ارب روپے خرچ کر دیئے گئے اور اب کہا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ قابل عمل نہیں ،واٹربورڈ سندھ حکومت کے ماتحت ہے ،سندھ حکومت جواب دے دس سال کے دوران ان خامیوں اور تکنیکی نقائص کو درست کیوں نہیں کیا گیا ،حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کے عوام پانی کی قلت اور بحران کے باعث کئی برسوں سے شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں، شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کئی کئی دن بعد آتا ہے اور بعض علاقوں میں تو کئی مہینوں سے پانی نہیں آیا ،توقع تھی کہ K4منصوبے کی تکمیل کے بعد شہرمیں پانی کا بحران ختم ہوجائے گا اور عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی میسر ہوگا مگر اب K4کی تکمیل کے حوالے سے نئے خدشات اور خطرات پیدا ہوگئے ہیں جنہیں دور کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین