کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹرسائیکل سوار 3ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مرغی کے بیوپاری امان اللہ سے موٹرسائیکل پر واپس گھر جاتے ہوئے اورنگی ٹاون گلی نمبر15ارکانیہ محلہ میں اسلحہ کے زور پر 250000روپے چھین لیے، جبکہ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جو مدعی امان اللہ کے رشتہ دار راشد کے بائیں ہاتھ پر لگی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے جنہوں نے 2ملزمان کو پکڑ کرتشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیاک، ایک ملزم چھینی ہوئی رقم سمیت فرار ہو گیا، زخمی ملزمان میں سے ایک نے اپنا نام دانش ولد جمال بتا یا ہے جبکہ دوسرا بیہوش ہے،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول،گولیاں اور جائے وقوعہ سے2 خول برآمد کرلئے۔