• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میڈیکل طالبہ مصباح کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہےمقتولہ کے والد نے مقامی عدالت کے سامنے ملزم نبی افغانی کو شناخت کرلیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو میڈیکل طالبہ مصباح کے قتل کیس میں ملزم کی شناخت پریڈ ہوئی۔ مصباح کے والد نے 10 علامتی ملزمان کے بیچ ملزم کو شناخت کیا۔ ملزم 17 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں ہے۔
تازہ ترین