• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفید چھڑی کے عالمی دن کا مقصد نابینا افراد کے مسائل اجاگر کرنا ہے، ڈاکٹرخالد عراقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر طلباوطالبا ت کے لئے انکلوسیواسٹوڈنٹس سوسائٹی کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔مذکورہ سوسائٹی کے قیام کا اعلان جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے نابینا طلبہ سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں دوران ملاقات کیا۔اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی بھی موجود تھے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ نا بینا افراد سے متعلق مسائل کو معاشرے میں اجاگر کر نے کے سلسلے میں سفید چھڑی کا عالمی دن منایاجاتاہے۔ سفید چھڑی کا ہاتھ میں ہونا اس بات کی علامت تصور کیا جاتا ہے کہ چھڑی کا حامل شخص بینائی سے محروم ہے۔

تازہ ترین