• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، آر آر جی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید، 11 افراد زخمی

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)ڈبل روڈ پر آر آر جی کی موبائل وین کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکا رشہید جبکہ چار اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے مو ٹر سائیکل میں بم نصب کر کے ڈبل روڈ پر نیٹو مارکیٹ کے سامنے کھڑی کر دی تھی، ریپڈ رسپانس گروپ کے مدد گار اہلکار گاڑی میں گشت کرر ہے تھے وہ مارکیٹ کے قریب پہنچے تو بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں حوالدار خلیل احمد مو قع پر شہید جبکہ چار اہلکار اور پانچ راہگیر شدید زخمی ہو گئے جبکہ قریب کھڑی چار گاڑیوں کو آگ لگ گئی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اطلاع ملنے پر پولیس ایف سی اور بم اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی بم ڈسپوزل اسکواڈ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا۔کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق یم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تازہ ترین