• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفاق احمد کا کے فور منصوبے کو ناقابل عمل قرار دینے پر اظہار تشویش

کراچی (پ ، ر) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے چیئر مین آفاق احمد نے K-4 منصوبے کو ناقابل عمل قرار دینے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے 11برسوں سے سند ھ حکومت کراچی کی عوام کو جس منصوبے کے ذریعے 65؍ کروڑ گیلن پانی یومیہ دینے کی یقین دہانی کراتی رہی ہے، اسہی منصوبے کو اب ناقص قرار دیکر اب روکنا چاہتی ہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ 11سالوں تک سند ھ حکومت عوام کے 12ارب روپے اس منصوبے پر لگاتی رہی اور اتنے طویل عرصے میں نتائج نظر نہیں آئے ۔ 11سالوںبعد کسی منصوبے میںنقائص نظر آنے کو سندھ حکومت کی نااہلی قرار دیکر مٹی نہیں ڈالی جاسکتی دراصل یہ کراچی کی عوام کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے، جسکی عدالتی کمیشن کے زریعے تحقیقات ہونی چاہے ۔

تازہ ترین