• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی نے پولیس اہلکاروں کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملز م کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے حب ریور روڈ پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کرمنل گروپ کےکارندےزر خان لغاری عرف گل حسن بگھٹی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سےاسلحہ برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم حب پولیس کے اے ایس آئی امداد اور منگھوپیر کے ہیڈ کانسٹیبل حنیف کے قتل میں مطلوب تھا،ملزم سے دوران گرفتاری دو الگ الگ قومی شناختی کارڈ بر آمد ہوئے۔ملزم بلوچستان پولیس اور سندھ پولیس کو قتل ، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور ڈکیتی جیسے مقدمات میں مطلوب ہے۔

تازہ ترین