• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی یقین دہانی، ٹیسٹ پاس اساتذہ کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی یقین دہانی پر آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے منگل کو اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ احتجاجی اساتذہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے 6؍ رکنی وفدکو کمشنر آفس بلایا گیا تھا، جہاں وزیر اعلیٰ کے مشیرمرتضی وہاب نے مدت میں مزید توسیع نہ دینے کے جملے پر بھی غور کرنے کا کہا اور اساتذہ کو مستقل کرنےکے معاملے پر بھی غور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انہیں بیروزگار نہیں کیا جائیگا۔ چنانچہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج ختم کرنا چاہیے اسی لئے احتجاج ختم کرکے مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرینگے ، ایک مہینے کیلئے احتجاج ختم کر رہے ہیں اگر مذاکرات سے مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج پر بیٹھ جائینگے ۔

تازہ ترین