• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر سے امیدیں بڑھنے لگیں، امریکی جریدہ فوربز

نیویارک (این این آئی) امریکی جریدہ فوربز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر سے امیدیں بڑھنے لگیں، پر امن پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ کشش کا سامان پیدا کر سکتا ہے۔

پاکستان نے آئی ٹی کے شعبہ کو امریکی کمپنیوں، سرمایہ کاروں میں متعارف کرانا شروع کر دیا، اس شعبہ میں عالمی سودے پاکستان کی کمزور معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں۔

امریکی جریدہ نے کہاکہ سان جوز، کیلی فورنیا میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی ایک روزہ نمائش بھی منعقد ہوئی، حکومت پاکستان کی معاونت شامل تھی۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اسدمجید نے کہاکہ مجموعی طور پر پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے، ہم سلیکون ویلی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں کیا کچھ کرسکتا ہے۔

تازہ ترین