• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آرمی چیف سے عمان کے مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی (خبرایجنسی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے مابین باہمی دلچسپی سمیت دفاعی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف سے عمان کے مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات


لیفٹیننٹ جنرل احمد نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق عمان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

معزز مہمان کی آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد نے پاک فوج کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں کو سراہا اور پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی۔

تازہ ترین