• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے چوہدری شوگر مل کیس کی تحقیقات ، 13 سوالات کئے گئے، کسی کا تسلی بخش جواب نہیں دیا،نیب ذرائع

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے چوہدری شوگر مل کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے نواز شریف سے ڈے کئیر سینٹر میں 13 سوالات پوچھےمگر نواز شریف نے کسی ایک سوال کا بھی تسلی بخش جواب نہ دیا۔

نواز شریف زیادہ تر یہی جواب دیتے رہے کہ میں حکومتی امور میں مصروف تھا ،کاروبار کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں، جتنی تھی بتا دی، مزید کاروباری معلومات کے لیے میرے بیٹے حسین نواز سے رابط کریں۔

نیب کی ٹیم نے جب نواز شریف سے پوچھا کہ آپ نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے اور اس کے ثبوت ہیں تو سابق وزیراعظم نے جواب دیا یہ آپ متعلقہ افراد سے پوچھیں جن کے نام ہیں، بزنس کرنا کوئی غیر قانونی کام نہیں۔

تازہ ترین