• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

مقبوضہ کشمیر، سیکڑوں خواتین کا فوج کے سامنے احتجاج، ایس ایم ایس سروس بند

سرینگر(جنگ نیوز)سرینگرمیں سیکڑوں خواتین نےبھارتی فوج کےسامنے احتجاج اورکشمیری دلہنیں برائے فروخت نہیں کے نعرے لگائے،قابض فورسزنےمظاہرین پردھاوابول کرفاروق عبداللہ کی بہن ثریا عبداللہ ،ان کی بیٹی صافیہ عبداللہ خان،مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس بشیر احمد خان کی بیوی حوا بشیر سمیت کئی کو بھی سری نگر میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔وادی میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے جبکہ ایس ایم ایس سروس بھی روکدی گئی ہے۔

72ویں روز بھی مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی مفلوج


ادھر 72ویں روز بھی مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی مفلوج رہا ۔شوپیاں میں نامعلوم افراد نے سیبوں سے لوڈ ٹرک کےڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا اور گاڑی جلادی،کپواڑہ میں بارودی سرنگ دھماکے سےبھارتی فوجی ہلاک ، دو زخمی ہو گئےجس کے بعدقابض فوج نے محاصرےاورتلاشی کی کارروائیاں کیں اوراس دوران گاندربل میں 2نوجوان گرفتار کرلئےگئے۔تفصیلات کے مطابق سرینگرمیں پولیس اورنیم فوجی اہلکاروں نےخواتین کیجانب سے کئےجانیوالےاحتجاج کے بعد سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بہن ثریا اور بیٹی صفیہ سمیت متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔مظاہرے کا مقصد بھارتی حکومت کی جانب سے5اگست کوعلاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔دہلی سےتعلق رکھنے والی سماجی کارکن سوشوبا بہورےاورحوابشیربھی مظاہرےمیں شریک تھیں جنہیں موقع پرگرفتارکرلیاگیا۔حوابشیرسابق چیف جسٹس بشیر خان کی اہلیہ ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین