• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نئی دہلی کی فضائی آلودگی، ڈیزل جنریٹرز پر پابندی عائد

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی حکومت نے ملکی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان نافذ کر دیا ۔

نئی دہلی کی فضائی آلودگی، ڈیزل جنریٹرز پر پابندی عائد


اس پلان کے تحت نئی دہلی کی حدود میں ڈیزل سے چلنے والے ہر قسم کے جنریٹر کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ نئی دہلی کو موسم سرما میں گہری سموگ یا گرد سے اٹی شدید دھند کا سامنا رہتا ہے۔ نئی دہلی کی حدود میں کاروں کے داخلے کو بھی 4سے 15نومبر کے دوران محدود کیا جا رہا ہے۔ اس پلان کے تحت طاق اور جفت نمبروں والی کاروں کے داخلے میں ایک دن کا وقفہ شامل ہو گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین