• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی ایم کارڈ چوری کیس، صلاح الدین کے والد نے پولیس اہلکاروں کو معاف کر دیا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) اے ٹی ایم کارڈ چوری کیس میں ملوث رحیم یار خان کے ذہنی معذور صلاح الدین کے والد نے پولیس اہلکاروں کو معاف کر دیا۔

آبائی گائوں گورالی کی جامع مسجد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذیشان حبیب،اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس،مقتول کے والد ماسٹر افضال سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین کے والد ماسٹر افضال نے کہا کہ ہمیں کسی سے کوئی گلہ نہیں،بیٹے کی وفات کا غم کبھی بلایا نہیں جاسکے گا،اللہ کی رضا کیلئے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو معاف کرتا ہوں۔

تازہ ترین