• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین کلچرل فیسٹیول باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا ، زرتاج گل

راولپنڈی( خصو صی رپورٹر ) وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان اورکوریا کے درمیان مضبوط سفارتی اورثقافتی تعلقات ہیں۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں کورین سفارت خانے کے زیراہتمام کورین کلچرل فیسٹول کے موقع پربطورمہمان خصوصی کہی۔ کورین سفیرکواک سنگ کیو،ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے، ناہیدمنظور،ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل غلام قادرتھیبو،ڈائریکٹرآپریشنز ابرارعالم ،ڈائریکٹرکورین پرفارمنگ آرٹس لی تائے جن،ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد اوردیگر بھی اس موقع پرموجودتھے۔ زرتاج گل نے کہا کہ ثقافتی وفودکے تبادلوں اورلوگوں کے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے کورین کلچرل فیسٹیول نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
تازہ ترین