• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو سول لائن علاقے کا ٹیوب ویل21روز سے خراب

راولپنڈی (جنگ نیوز) نیو سول لائن کے علاقے کا ٹیوب ویل 67اے گزشتہ 21روز سے خراب ہونے سے اہلیان علاقہ پینے کے پانی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ اس ٹیوب ویل کی ایک موٹر تبدیل کی گئی جو اسی روز جل گئی‘ دوسری موٹر لگائی گئی تو اس کا پمپ بھی خراب ہو گیا۔ اہلیان علاقہ اب واسا سے پانی کے ٹینکر منگوانے پر مجبور ہیں۔ عوام نے ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیوب ویل کو چلانے کیلئے موٹر اور پمپ فوری طور پر نصب کیا جائے۔
تازہ ترین