• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی واسا سمیت دیگر ذمہ داران طلب

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سول جج راولپنڈی وعلاقہ مجسٹریٹ سید قمر عباس نے توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی واسا سمیت دیگر ذمہ داران کو سترہ نومبر کو طلب کرلیا۔سید پور سکیم نمبر دو کے رہائشی سہیل انجم ودیگر نے مہر عامر شہزاد ایڈووکیٹ کے ذریعے واسا، آر ڈی اے اور ٹی ایم اے کو فریق بناکر عدالت میں درخواست دی تھی کہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر رہائشی نقشے پر تعمیر ہونے والے ایک غیرقانونی پلازے کو پانی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا تھا لیکن اس باوجود کام جاری تھا جس پر عدالت نے ذمہ داران کو طلب کرلیا۔
تازہ ترین