• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقم لیکر اراضی نہ دینے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)زمین کی فروخت کاکہہ کرشہری سے پونے تین کروڑروپے لینے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ صادق آبادکو امیر افضل راجہ نے بتایاکہ ڈاکٹر ظفر الطاف مرحوم سے اراضی کا سودا کیا تو فیاض نے رابطہ کر کے درخواست دی کہ ڈاکٹر صاحب کی زمین کے ساتھ اس کی زمین ہے جو وہ فروخت کرنا چاہتے ہیں جس نے اپنی بیوی نسیم بی بی کی اٹارنی ظاہر کر کے ساڑھے تیرہ کنال زمین کا ایک کروڑ 38 لاکھ25ہزار روپے بیعانہ وصول کیا اور معاہدہ تحریر کیا مگر بعد ازاں زمین کسی اور کے نام ٹرانسفر کر دی جواب تک اپنی بیوی کے نام پر 2کروڑ 79لاکھ 33ہزار784روپے وصول کر چکا ہے ۔
تازہ ترین