• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ اہلکاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکوترجمان نے میڈیا میں بوگس میٹروں کے ذریعے بجلی چوری اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے کی خبروں کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو جی سکس سب ڈویژن کے میٹر ریڈنگ سپروائز ر منظور حسین نے سب ڈویژن کی حدود میں جعلی میٹروں کی موجودگی کی نشاندہی اپنی پوسٹنگ ختم ہونے کے بعد کی جو محکمانہ غفلت کے زمرے میں آتی ہے، تاہم آئیسکو چیف نے جعلی میٹروں کی تنصیب کا معاملہ علم میں لائے جانے کے بعداس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی مگر میٹر ریڈنگ سپروائز ر منظور حسین انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ مذکورہ میٹروں کو چیک کروایا جا چکا ہے ان میں سے 70فیصد میٹروں کی باقاعدہ بلنگ ماہانہ بنیاد پر کی جار ہی ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ کرپٹ افسران و ملازمین کیخلاف آئیسکوکی ہمیشہ سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی رہی ہے۔ ادھر 147 بوگس میٹروں کی نشاہدی کرنے والے منظور حسین نے بتایا کے آئیسکو کی طرف سے کمیٹی میں پیش نہ ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ایس ڈی او کا کہنا کہ 70 فیصد میٹرز ٹھیک ہیں درست نہیں ان کو ان میٹرز کےڈیمانڈ نوٹس دکھانے چاہئیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر عمر ایوب سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات اعلی سطح پر کرائی جائے۔
تازہ ترین