• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس میں سی ای او کینٹ بورڈ کو نوٹس

راولپنڈی (اپنےرپورٹرسے) لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق محمود عباسی اور جسٹس شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نےڈھوک سیداں گرائونڈتوہین عدالت کیس میں سی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈ سبطین رضا کو نوٹس جار ی کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے گراؤنڈ کو بچوں کے کھیلنے کے قابل بنانے کے عدالتی احکامات پر عمل درآمدنہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیا۔ انوار ڈار اور ان کے وکیل انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ تعفن سے لوگوں کا جینا دشوار ہو رہا ہے۔
تازہ ترین