• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ابرار احمد مسلم لیگ( ن) راولپنڈی کے ڈویژنل صدر مقرر

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کو پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کا ڈویژنل صدر مقرر کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تنویر اسلم ملک کو سینئر نائب صدر ‘ملک سہیل لال کو ڈویژنل جنرل سیکرٹری اور چوہدری ندیم خادم کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین