• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں بھرتیاں صوبائی کابینہ کمیٹیوں کے ذریعے کی گئیں، محمد خان لہڑی

کو ئٹہ(آئی این پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہمحکمہ تعلیم میں تمام بھرتیاں میرٹ اور صوبائی کابینہ کی تجویز کردہ کمیٹیوں کے ذریعے کی گئی ہیں۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار بھر تیوں کے ا ختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے گئے ہیں۔ جو کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہوپارہا ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مشیر تعلیم نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں من پسند افراد کی بھرتیوں کا خمیازہ آج پورا صوبہ بھگت رہا ہے۔ گزشتہ ادوار میں نہ صرف تعلیم کے شعبے کو یکسر نظر انداز کردیا گیا بلکہ من پسند اور نااہل اہلکاروں کو محکمے میں جگہ دی گئی۔ تعلیم جیسے اہم شعبے میں سفارش کلچر کو پروان چڑھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے حوالے سے موثر اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ محکمہ تعلیم میں بہتری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ سیکرٹری تعلیم سمیت تمام عملے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ فرائض سے غفلت اور غیرحاضری کے مرتکب ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے۔ محمد خان لہڑی نے کہا کہ غیر حاضر اور عیوضی تنخواہ دار محکمے اور صوبے پر بوجھ ہیں۔ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔
تازہ ترین