• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا اہل افسران حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،سردار کمال بنگلزئی

کوئٹہ (این این آئی)سیاسی و قبائلی شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بعض اضلاع میں ایسے نا اہل افسران تعینات کررکھے ہیں جو حکومت اور متعلقہ محکموں کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جن میں ایک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ کا نام بھی شامل ہے جن پر نہ صرف ہمیں بہت سے تحفظات اور خدشات ہیں بلکہ اُن کے رویئے اور انتقامی کارروائیوں سے علاقے کے معتبرین و سیاسی جماعتیں بھی سخت نالاں ہیں لہٰذا محکمہ تعلیم بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مذکورہ ڈی ای او کا فی الفور تبادلہ کرکے علاقے کے عوام کو نجات دلائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے انہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ کی جانب سے انتقامی کارروائیوں اور نا مناسب رویئے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر مستونگ کے حوالے سے شکایات کا ایک انبار ہے وہ اس سے قبل بھی اس عہدے پر براجمان رہے اور اس دوران جو کارنامے انہوں نے انجام دیئے وہ بھی ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں۔ 
تازہ ترین