• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک میلنگ اسکینڈل میں ملوث عناصرکونشان عبرت بنایاجائے، انصاف ایس ایف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر سید داد شاہ نے جامعہ بلوچستان میں طلبا وطالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعات پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث عناصرکونشان عبرت بنایاجائے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہی، اس موقع پر آئی ایس ایف کے رہنماء وارث ساسولی،میرعمیرچھلگری،حمیداللہ خلجی اورندیم خان موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کامنظرعام پرآنا ہمارے موقف کی تائید ہے، ہم نے 2017میں جامعہ بلوچستان، سردار بہادرخان وومن یونیورسٹی اوربیوٹمزکے مختلف شعبوں میں طلبا و طالبات کوہراساں کرنے کی شکایات پر آوازاٹھائی تھی تاہم کسی نے ہماری بات نہیں سنی اورجامعات میں ہماری تنظیم پرپابندی عائد کرکے کارکنوں کو امتحانات میں فیل کرنے سمیت ہمارے کارکنوں کوداخلے بھی نہیں دیئے گئے،گزشتہ روزاتنے بڑے مسئلے کامنظرعام پرآنا ہمارئے موقف کی تائید ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان سمیت سرداربہادرخان وومن یونیورسٹی اوربیوٹمز میں بھی انکوائری کرکے طلباؤطالبات کوہراساں کرنے والے عناصرکوقانون کے کٹہرئے میں لایا جائے۔
تازہ ترین