• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریکوٹ کے علاقہ نویکلے میں کھلی کچہری کا انعقاد

بریکوٹ (نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ نے بریکوٹ کے علاقہ نویکلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان کی سربراہی میں کھلی کچہر ی منعقد کی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ سمیت محکمہ صحت ، پولیس ، ایر گیشن ، ٹی ایم اے،زراعت، معدنیات، فارسٹ،تعلیم اور ریونیو وغیرہ نے شرکت کی جبکہ سوئی گیس ، این ایچ اے، واپڈا کے حکام غیرحاضر تھے ۔ اے سی انعم ناصر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد جان ، ڈی ایس پی بادشاہ حضرت خان، ایس ایچ او غالیگے اختر ایوب خان، ایس ایچ او شموزئی شہنشا ہ خان، اے ڈی او تعلیم ، ایس ڈی او ایر یگشن ، ٹی ایم اے سپر نٹنڈ نٹ محمد ایاز خان ودیگر موجود تھے۔ سابق تحصیلدار فضل راز خان نے دریا ئے سوات کی ریت وبجری پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات ہماری جائیداد میں بہہ رہا ہے اس کی لیزکسی صورت قبول نہیں صوبائی حکومت دریا ئے سوات لیز کا فیصلہ واپس لے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل بروقت حل کرنے کی ہدایات جاری کی اور بعض مسائل حل کرنے کی یقین دہا نی کرائی ۔
تازہ ترین