• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام جعلی حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں، سعید زمان خٹک

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل پبی کے آرگنائزر سعید زمان خٹک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی ہدایت پر تحصیل پبی میں ولیج کونسلز اور یونین کونسلز کی تنظیم سازی کا کام تیزی سے جا رہی ہے اور نومبر میں تحصیل و ضلع سطح تک مسلم لیگ کے عہدیداروں کے انتخابات کروائے جائیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ تاروجبہ کے صدر اور تحصیل پبی کے آرگنائزنگ سیکرٹری ظاہر خان کے ہمراہ اکبر پورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا عوام دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لائے جانے والے حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت و بے روزگاری سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے۔ عوام نے مہنگائی و بے روزگاری سے نجات کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔ جعلی مقدمات گرفتاریوں اور انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ عوام نے سڑکوں پر آنے کا تہیہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین