• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی صحت کے ’’ضم اضلاع سپورٹ پروگرام‘‘ کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے پانچ ضم قبائلی اضلاع خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں یونیسف کے تعاون سے بچوں کی صحت کے مربوط ’’ضم اضلاع سپورٹ پروگرام‘‘ کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد نوزائیدہ، بچوں اور مائوں کی شرح اموات میں کمی لانا، کمیونٹی اور مراکز کی صحت سطح پر مائوں وبچوں کی صحت کے پروگرام (ایم این سی ایچ)، ای پی آئی، نیوٹریشن اور پانی وصفائی ستھرائی خدمات کو مضبوط بنانا ہے ، پروگرام کے تحت ہر ضلع میں تین تین اور مجموعی طور 15 تحصیل ہیڈ کوارٹرز، سول ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں ایم این سی ایچ، نیوٹریشن، ای پی آئی اور واش خدمات فراہم کی جائیں گی جبکہ نوزائیدہ بچوں اور زچہ کو 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ضم اضلاع ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت ضم اضلاع کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔
تازہ ترین