• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمر زمان کائرہ کا فواد چودھری کے بیان پر ردعمل

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے سے مکر کر جھوٹے ہونے کا اعلان کردیا۔ وزراء بالواسطہ اپنے منشور اور دعوؤں کے بوگس ہونے کا اقرار کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر اپنے ردعمل میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا فریب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر تو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد بے روز گار ہو چکے ہیں۔ پرائیوٹ سیکٹر کے پاس روزگار نہ ہو تو لوگ حکومت کی طرف ہی دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے لیے نہیں صرف عام آدمی کے لیے تباہی کا ماحول بنا رہی ہے۔ نوکریوں سے انکار کا مطلب ہے یہ حکمران صرف سرکاری ادارے بیچنے آئے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ چار سو سرکاری محکمے ختم کرنے سے بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین