• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوان نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کا امکان رد کردیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام میں ترک آپریشن پر بات کرنے کے لیے آنے والے امریکی نائب صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے امکان کو رد کردیا۔

برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ میں اپنے موقف پر کھڑا ہوں، ان لوگوں سے ملاقات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ آئیں گے تو ترک ہم منصب ان سے ملاقات کریں گے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ جب امریکی صدر ٹرمپ آئیں گے تو ان سے میری بات ہوگی۔

واضح رہے کہ شام میں جاری ترک آپریشن میں سیز فائر کے لیے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ترکی کا دورہ کرنے کا کہا ہے۔

تازہ ترین