• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، زیرزمین ٹینک میں گیس بھرنے سے آگ، 3 بچے جھلس کر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بازار تھانےکی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر16 گلشن بہار تارا پیلس کے قریب واقع مکان میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے3 بچے جھلس کر زخمی ہوگئےجنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت 13 سالہ شمیم ولد حسن ،10 سالہ علیشا دخترحسن اور5سالہ خدیجہ دخترکامران کے نام سےکی گئی۔پولیس کے مطابق زخمی بچے نے اپنے گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک کا ڈھکن کھول کر جیسے ہی آگ جلائی تو ٹینک میں گیس موجود ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ۔

تازہ ترین