• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ اور الاؤنس میں اضافے کیلئے ماتحت عدالتی عملے کی ریلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماتحت عدالتوں اور پراسیکوشن اسٹاف نے بیسک الاؤنسز اور تنخواہ میں اضافے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ سے وزیر اعلی ہاؤس تک ریلی نکالی جسے پی آئی ڈی سی چوک پر روک دیا گیا،مظاہرین نے ڈی سی سائوتھ اور مشیر قانون سے بات چیت سے انکار کردیااور 4گھنٹے تک روڈ کو بند رکھا،جس کے بعد مظاہرین کے دورکنی وفد نے وزیر اعلی ہائوس میں ملاقات کی اور چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کیا،جس پر حکومت کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ سے حکم امتناع جاری نہ کیا گیا تو گیارہ نومبر کو ہائیکورٹ میں نوتٰفیکشن پیش کردیا جائے گااس یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

تازہ ترین