• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشیات کا نوبل انعام بھارت نژاد میاں بیوی سمیت 3 امریکیوں کے نام

پیرس (جنگ نیوز) معاشیات کا نوبیل انعام برائے سال2019بھارتی نژاد میاں بیوی سمیت 3امریکیوں نے جیت لیا۔ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی رائل سوئیڈش اکیڈمی میں ہونے والی ایک تقریب میں نوبیل انعام برائے معاشیات کا اعلان کیا گیا جو کہ بھارتی نژاد امریکی شہری ابھجیت بنرجی اور ان کی فرانسیسی نژاد امریکی بیوی استھر ڈُفلو اور امریکا ہی کے مائیکل کریمر نے جیتا۔نوبیل کمیٹی کے مطابق تینوں ماہرین معاشیات کو یہ انعام دنیا میں غربت کے خاتمے کے لئے ان کی خدمات پر دیا گیا ہے۔رائل سوئیڈش اکیڈمی کا کہنا ہے کہ ان تینوں نے عالمی سطح پر غربت کے خاتمے کے لئے نئے اور قابل بھروسہ طریقہ کار متعارف کروائے ہیں۔

تازہ ترین