• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے، چوہدری بشیر رٹوی

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری بشیر رٹوی نے برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر بابرھ کیلی سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا اور برطانیہ سے اپیل کی کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کروانے کے لئے برطانوی حکومت نہتے کشمیریوں کا ساتھ دے۔ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا کہ بھارتی ناپاک عزائم اور خطرناک منصوبے خطے کی سلامتی کیلئے ٹھیک نہیں۔ عالمی امن کے علمبرداروں کو اور بالخصوص برطانیہ کو بھارتی حکمرانوں کے خطرناک منصوبوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن اور سلامتی کیلئے شدید خطرہ کا باعث ہیں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان اس طرح کی کشیدگی انتہائی تشویشناک ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس کے نوٹس لے۔ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا کہ بھارت معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے قتل و غارت کا ایک بازار گرم کر رکھا ہے، نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے بلکہ کشمیریوں کی زندگیاں ختم کی جا رہی ہیں، کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی زندگیاں تنگ کر دی گئیں۔ بھارتی فوج میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کشمیریوں کو ختم کیا جا سکے۔ عالمی طاقتیں بھارت کو لگام دیں تاکہ کشمیری اپنی زندگیاں امن اور سکون سے گزار سکیں۔

تازہ ترین